تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے  زیر اہتمام ’’افکارِ مجدد الف ثانی سیمینارز‘‘ 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام برصغیر کے عظیم علمی، فکری اور روحانی مرشد حضرت مجدد الف ثانی شیخ احمد سرہندی فاروقی کے افکار و نظریات کی ترویج و اشاعت کے لیے ’’افکارِ مجدد الف ثانی سیمینارز‘‘ کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ تحریک لبیک کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کی مجلس شوریٰ کے مشترکہ فیصلہ کے مطابق پہلا ’’افکارِ مجدد الف ثانی سیمینار‘‘ 27 ستمبر بروز پیر مرکز صراط مستقیم تاج باغ میں بعد از نماز مغرب ہوگا۔جس میں مہمان علماء و مشائخ کے علاوہ خصوصی طور پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی مقالہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے ’’افکارِ مجدد الف ثانی سیمینارز‘‘ کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ حضرت مجدد الف ثانی نے نظامِ خانقاہی اور ایوانِ شاہی دونوں کی اصلاح کے لیے بھر پور کردار ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن