لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) لاہورہائیکورٹ میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے کیے گئے ای چالانوں کی وصولی کے طریقہ کار کیخلاف درخواست21 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی، جسٹس شمس محمود مرزا21 ستمبر کو ایڈووکیٹ قاضی مصباح کی درخواست پرسماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے پنجاب حکومت، آئی جی، سیف سٹی اٹھارٹی سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت چالان کیے جاتے ہیں، سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ای چالان اور نادہندگان سے زبردستی وصولی کا کوئی قانون موجود نہیں، ای چالان صرف بطور شہادت استعمال ہو سکتے ہیں۔ نادہندگان کو زبردستی روک کر جرمانہ وصول نہیں کیا جا سکتا، چنانچہ وصولیوں کا طریقہ کار کالعدم قرار دے۔
ای چالان