nکراچی، جناح ہسپتال میں  خاتون ڈاکٹر کو لسانی بنیادوں پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آگیا

Sep 19, 2021

کراچی (این این آئی) جناح ہسپتال کراچی میں خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو صنفی اور لسانی بنیاد پر ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آگیا۔ جناح ہسپتال کی ڈاکٹر نازش بٹ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں کئی مہینوں سے لسانی بنیادوں پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ واٹس ایپ اور فیس بک پر کردار کشی جاری ہے۔ دوسری جانب جناح ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ شکایت نہیں ملی۔ 
خبر شائع ہونے کے بعد معاملہ سامنے آگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے تو سائبرکرائم میں معاملہ لے کر جائیں گے۔ ادھر سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ مجھے بھی ماضی میں اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
 ڈاکٹر ہراساں

مزیدخبریں