مقبوضہ بیت المقدس(اے پی پی)مغربی کنارے پر یہودی آبادکاری کے خلاف مظاہرہ کرنے کیدوران217 فلسطینی مظاہرین اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے زخمی ہوگئے۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ترجمان نے بتایا کہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے نزدیک بیٹا اور بیت دجان گاں میں درجنوں مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اس دوران اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 35 مظاہرین ربڑ کی دھاتی گولیوں اور 182 آنسو گیس کے شیل لگنے کے بعد دم گھٹنے کا شکار ہوئے۔ فلسطینی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاری کو مسترد کرنے کے لیے پرامن احتجاج اور مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشددکی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فوج کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
فلسطینی زخمی
nیہودی آباد کاری کیخلاف مظاہرہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ شیلنگ 217فلسطینی زخمی
Sep 19, 2021