اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کینیڈین ہم منصب مارک گارنیو نے ٹیلی فون کیا۔ دونوں وزراء خارجہ نے باہمی تعلقات‘ افغانستان کی صورتحال پر گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پرامن اور مستحکم افغانستان‘ پاکستان سمیت پورے خطے کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شاہ محمود نے کہا عالمی برادری افغانستان کی مدد کے لئے آگے آئے۔کرونا صورتحال میں بہتری پر اگلے سیاسی مشاورتی کے انعقاد کے متمنی ہیں، اعلامیہ کے مطابق وزیر خارجہ نے کینیڈین ہم منصب کو اپنے حالیہ چار ملکی دورے اور افغان صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا افغانستان میں امن خطے میں استحکام اور ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیے کی ضرورت پر زور دیا۔ہم منصب کیساتھ ہملٹن میں ایک حملے میںپاکستانی کے جاں بحق اور اسکے والد فقیر کے اغواکا معاملہ بھی اٹھایا۔
کینیڈین ہم منصب کا فون افغانستان میں اجتماعیت کے حامل سیاسی تصفیہ کی ضرورت شاہ محمود
Sep 19, 2021