کاہنہ(نامہ نگار)تھانہ کاہنہ کے علاقہ ہلوکی گاوں میں گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر تین افراد ڈنڈوں کے وار کرکے 75سالہ شخص کی جان لے لی۔تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز 75سالہ اشرف نے محلہ دار ظفراور رضوان وغیرہ کو راستہ پر گوبر پھینکنے سے منع کیا جس پر ان میں تلخ کلامی ہوگئی۔ رضوان اور ظفر وغیرہ نے مقتول پر تشدد کیااورسر پر ڈنڈے مارکر شدید زخمی کردیا۔جس سے وہ موقع پرہی ہلاک ہوگیا ہے ۔متعلقہ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوادی۔
کاہنہ : گوبر پھینکنے سے منع کرنے پر 75سالہ شہری کو قتل کر دیا
Sep 19, 2021