پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس  کرتی ہوں : شنیرا اکرم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو پاکستان میں بے حد محفوظ محسوس کرتی ہیں۔سابق کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے بھی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ ادھورا چھوڑ کر جانے پر اپنے تاثرات کا اظہار کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شنیرا نے کہا کہ دنیا میں ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں وہ خود کو پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں۔

ای پیپر دی نیشن