بے حیائی و بے راہ روی کا شکار معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا: فیصل ڈوگر

Sep 19, 2021

فاروق آباد(نامہ نگار) سیاسی وسماجی رہنما وسابق ناظم سردار فیصل ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو فخر اور ناز ہونا چاہئے کہ انکے اسلاف نے دین مبین کی تعلیمات کی روشنی میں عملی کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کی سمت درست کی مگر آج کا مسلمان اس راہ سے ہٹ چکا ہے اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمیں طرح طرح کی پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا انہوںنے کہاکہ بندہ مومن نہ صرف خود اعمال صالح کا حامل ہونا چاہئے بلکہ دوسروں کو بھی برائیوں سے روکے اور نیکی کی ترغیب دے، بے حیائی و بے راہ روی کا شکار معاشرہ کبھی فلاح نہیں پاسکتا۔

مزیدخبریں