بچوں کے لیے نظموں کی کتاب’’کرنیں‘‘

Sep 19, 2021

بچے کسی بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ کرونا وباء کی وجہ سے بچوں کی تعلیم بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ لیکن اس کے باوجود بچوں کے ادیب نت نئے انداز سے بچوں کی تربیت کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔’’ کرنیں‘‘ بھی اسی کوشش کی ایک کڑی ہے۔ بچوں کے لیے دلچسپ اور سبق آموز نظموں پر مشتمل کتاب’’کرنیں‘‘ کے شاعر اکرم سحر فارانی ہیں جن کی شاعری کے کئی مجموعے شائع ہو چکے ہیں اور کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔ بچوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کتاب کا ٹائٹل خوبصورت انداز میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔کتاب میں ’’مرغا بولا،میری گاڑی، عید کا چاند، چڑیوں کی چوں چوں، سڑکیں باتیں کرتی ہیں، گوگل نیٹ ورک، بہادر بچہ، دادی کا دستر خوان،غفلت، ہائے مچھر، ورزش کرنا،میاں مٹھو،آؤ بچو، ٹریفک سگنل، پیارے بچے،جنگل میں اک باغ، پاکستان اور پاکستانی، ہم مردِ مجاہد ہیں، بات کو تولو بھر بولو ‘‘ جیسی بے شمار نظمیں موجود ہیں۔تمام نظمیں اپنی جگہ پر بچوں کی دلچسپی کا سامان لیے ہوئے اور نصیحت آموز ہیں۔ کتاب’’ کرنیں‘‘ بچوں کی تفریح اور اخلاقی تربیت میں بھی معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ کتاب میں کرامت بخاری، پروفیسر ریاض قادری، ریاض رومانی اور محمد شعیب مرزا کی آراء بھی شامل ہیں جن کی رائے کے مطابق یہ کتاب بچوں کے نصاب میں شامل ہونی چاہیے۔ کتاب کی قیمت صرف 300/-روپے ہے۔ یہ کتاب اکادمی ادبیات اطفال کی جانب سے شائع کی گئی ہے اور تعمیر پاکستان پبلی کیشنز اینڈ فورم11/16فیروز پور روڈ، متصل کار پارکنگ، تماثیل ہال،لاہور پاکستان سے دستیاب ہے۔ کتاب حاصل کرنے کے لیے 0320-0112404پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ (تبصرہ:تہذین طاہر۔لاہور)

مزیدخبریں