کراچی ( نیوزرپورٹر)دنیافوری طورپر طالبان حکومت کو تسلیم کرے،یورپی یونین طالبان کے منجمداکائونٹس بحال کرے،طالبان حکومت کی ناکامی کے لئے کی جانے والی معاشی عدم استحکام کی سازشوں کو بندکیاجائے،تاکہ خطے میں امن وامان کاقیام ممکن ہوسکے،سابقہ آمرمشرف نے جن مذہبی جماعتوں کوکاالعدم قراردیاتھاان کو بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔یہ باتیںجامعہ مدینۃ العلم سرجانی ٹائون میں جمعیت علمائے اسلام س کراچی ڈویژن کے عہدیداران اور اراکین شوریٰ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی امیر جے یوآئی خیبرپختونخوامولاناسید یوسف شاہ نے کہیں۔اجلاس میں سانگھڑسند ھ سے مولاناعثمان سموںنے بھی خصوصی شرکت کی جبکہ مرکزی رہنمامولانااقبال اللہ، مولانااحمدعلی مدنی، حافظ احمدعلی، مولاناخواجہ احمدالرحمان یارخان، میزبان مفتی محمدحماداللہ مدنی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ الحمداللہ افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام سے قائدجمعیت علمائے اسلام س مولاناسمیع الحق کا خواب پوراہوگیا،عالمی برادری خاص طورپرپاکستان کو چاہئے کہ طالبان حکومت کو تسلیم کرکے فوری طورپر اس کی مددکریں۔انہوں نے کہاکہ طالبان کا خون بہائے بغیر افغانستان اقتدارسنبھالنا اقوام عالم کے لئے مثال ہے جو مسلمانوں کو دہشتگرد کہتے رہے ہیں،لیکن آج ان سے طالبان کا اقتدار ہضم نہیں ہورہا،دنیاکو اسلام کے بارے میں اپنی سوچ بدلنی ہوگی اور اسلام کے خلاف سازشوں کو بندکرناہوگا۔انہوں نے پاکستان حکومت سے مطالبہ کیاکہ افغانستان میں طالبان حکومت کی غیرمشروط حمایت اور تعاون کو فروغ دے اور طالبان کی کھل کر حمایت کرے۔
مولاناسید یوسف شاہ
دنیافوری طورپر طالبان حکومت تسلیم کرے:مولاناسید یوسف شاہ
Sep 19, 2021