شہداد پور پولیس گلوبٹ کا کردار  ادا کررہی ہے، امام بخش باگرانی

Sep 19, 2021

شہدادپور (نامہ نگار) شہدادپور کے قریبی گاؤں چھٹو خان باگرانی کے رہائشی امام بخش باگرانی میاں بخش وسیم باگرانی نے خواتین اور بچوں کے ساتھ  پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے بااثر افراد کے خلاف نعرہ بازی کی مظاہرین نے میڈیا کو بتایاا کہ ہمیں گاؤں کے اندر رہتے ہوئے پچاس سال ہوگئے ہیں ہمیں گاؤں کے بااثر افراد گاؤں سے نکالنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ پولیس نے ہمارے ایک شخص کو فیصلے کے لئے بلایا اور اسے غائب کردیا گیا پولیس بھی بااثر افراد کے ساتھ ملی ہوئی ہے اور گلو بٹ کا کردار ادا کررہی ہے اور پولیس  ہمیں بہت زیادہ پریشان کررہی  ہے احتجاج کرنے والوں نے ایس ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار اور وزیر اعلیٰ سندھ سے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

مزیدخبریں