گوادر (نامہ نگار) گوادر،ڈی ایچ کیو میں علاج ومعالجہ کی سہولتیں ناپید، ہسپتال میں شبعہ ایمرجنسی سمیت دیگر شبعہ جات میں ادویات کی نایابی سے مریضوں کو پریشانی۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالDHQ گوادر جہاں بیشتر شبعہ جات میں ڈاکٹروں کی کمی ہے وہیں پر ادویات ناہید ہونے سے علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔اس سلسلے میں مریضوں نے شکایت کی ہے کہ ایک تو ہسپتال میں مختلف شعبہ جات کے ڈاکٹرز موجود نہیں تو دوسری طرف ہسپتال کے شبعہ ایمرجنسی میں انتہائی ضروری قسم کے آلات اور ادویات ناہید ہیں۔جبکہ شبعہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو کنولا، ڈرپ، سرنج، اور دیگر آلات و میڈیسن میڈیکل اسٹورز سے خریدنے کی کی تاکید کی جاتی ہے جس سے غریب مریض پریشانیوں کا شکار ہیں۔شہری حلقوں نے ڈی ایچ کیو میں علاج ومعالجہ کی سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔