گوجرانوالہ: سڑکوں ، گلیوں‘ نالیوں کی تعمیر کے 11 نئے منصوبے، ٹینڈرز طلب 

Sep 19, 2021

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترقیاتی ویژن اور ’’تمام اضلاع میں یکساں ترقی ‘‘کی پالیسی کے تحت گوجرانوالہ‘ منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد میں سڑکوں کی کشادگی‘ بحالی‘ کارپٹنگ اور پختہ گلیوں‘ نالیوں کی فراہمی کے 11 نئے منصوبوں کیلئے ٹینڈرز طلب کرلئے گئے جن پر ایک ارب 40 کروڑ لاگت آئے گی اس سلسلہ میں کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن ذوالفقار احمد گھمن کی ہدایت پر شفاف ٹینڈرنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اورتمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے اوپن ٹینڈرز کے ذریعہ تمام خواہش مندٹھیکیداران کواپنے ٹینڈرز دینے کا یکساں موقع فراہم کیا جارہاہے- ایکسیئن لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سول ڈویژن گوجرانوالہ کی جانب سے طلب کردہ ٹینڈرز کے تحت گوجرانوالہ میں7 کروڑ کی لاگت سے چک ہندا سٹاپ تا منڈیالہ پونائچ‘ گھنیاں پل تا میانوالہ بنگلہ روڈ‘ جی ٹی روڈ تا ڈیرہ دینداراں اور تولیکے تا چک لکھیا سڑکوں کی بحالی عمل میںلائی جائے گی۔حافظ آباد میں15 کروڑ سے پنڈی بھٹیاں میں یونین کونسلز35تا40 میں پختہ گلیوں نالیوں‘ ٹف ٹائلز کی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔

مزیدخبریں