کم از کم اجرت اور ڈیوٹی ٹائمنگ یقینی بنانے کی مہم شروع کردی:  امجد علی 

Sep 19, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) ڈائر یکٹر لیبر و یلفیئر گوجرانوالہ ڈویژن ویسٹ امجد علی چوہدری نے کہا ہے کہ محکمہ محنت پنجاب کی کم از کم اجرت اور ڈیوٹی ٹائمنگ کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے مہم کا آغاز کیاگیا  جو کہ  6تا12 ستمبر تک جاری رہی اس سلسلے میں گوجرانوالہ ‘ گجرات‘ حافظ آباد‘ اور منڈی بہائوالدین میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جنہوںنے دوران انسپکشن قانون کم از کم اجرت کی خلاف ورزی کے مرتکب اداروں ‘ فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئی اور کم عمر بچوں کو ملازم رکھنے پر ایف آئی آرز متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئیں۔

مزیدخبریں