واشنگٹن(نیٹ نیوز) امریکی کانگریس کی سپیکر نینسی پلوسی نے آرمینیا کیساتھ لڑائی کا الزام آذربائیجان کے سر دھر دیا اور حملے کو غیر قانونی قرار دے کر مذمت بھی کر دی۔ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا وہ کانگریس کی جانب سے ان حملوں کی شدید مذمت کرتی ہیں، حملے غیر قانونی تھے۔پلوسی نے آذربائیجان پر لڑائی شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا اس سے انتہائی ضروری امن معاہدے کے امکانات کو خطرہ ہے۔
نینسی پلوسی نے آرمینیا کیساتھ لڑائی کا الزام آذربائیجان کے سر دھر دیا
Sep 19, 2022