لندن (نیٹ نیوز) برطانیہ نے کہا ہے چند ہفتوں میں جنگ کے میدان میں ناکامیوں کے بعد روس نے یوکرائن کے شہری انفراسٹرکچر پر اپنی کارروائیاں مزید بڑھا دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے باشندے جو اس مہینے کے شروع میں کیف کی طرف پیش قدمی کے بعد دوبارہ حاصل کیے گئے شمال مشرقی علاقے میں واپس آکر اپنے مرنے والوں کی لاشیں تلاش کر رہے تھے جبکہ روسی توپ خانے اور فضائی حملے یوکرائن کے مشرق میں اہداف کو نشانہ بناتے رہے تھے۔برطانیہ کی وزارت دفاع کا کہنا ہے 7 دنوں کے دوران شہری انفراسٹرکچر، بشمول پاور گرڈ اور ڈیم پر روسی حملوں میں شدت آئی ہے۔
روس نے جنگی ناکامیوں کے بعد یوکرائن کے شہری انفرااسٹرکچر پر حملے بڑھا دیے، برطانیہ
Sep 19, 2022