وزیراعظم شہبازشریف23 ستمبرکوجنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے 

  اسلام آ باد (آئی این پی ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف 19 سے 23 ستمبر تک امریکا کے شہر نیویارک کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کا مقصد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس میں شرکت ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس 19 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، کابینہ اراکین اور اعلی حکام کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیراعظم 23 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے۔ وزیراعظم خطاب میں حالیہ سیلاب اور موسمیاتی تبدیلیوں پر بات کریں گے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور امریکی صدر عالمی رہنماں کو استقبالیہ بھی دیں گے۔ وہ علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا موقف اجاگر کرنے کے علاوہ مقبوضہ جموں کشمیر پر بھی بات کریں گے۔ وزیراعظم اس دورے کے دوران گلوبل فوڈ سیکیورٹی سمٹ میں بھی شرکت کریں گے، وہ مختلف سربراہان سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جنرل اسمبلی کیصدر اور اقوام متحدہ کیسیکرٹری جنرل سے بھی ملیں گے ۔ شہباز شریف نیویارک میں عالمی میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی متعدد اجلاسوں میں شریک ہوں گیاور متعدد ممالک کے ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس دوران بلاول بھٹو جی77 اور چین کے سالانہ وزرائے خارجہ اجلاس کی صدارت کریں گے، وہ جموں و کشمیر پر او آئی سی گروپ کے اجلاس میں بھی شریک ہوں گے ۔نیٹ نیوز کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکا پہنچ گئے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وہ وزیراعظم کے وفد میں شریک ہوں گے، جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن