عمران کی سیلاب متاثرین کیلئے تیسری ٹیلی تھون‘ 3 ارب 57 کروڑ کے اعلانات

Sep 19, 2022

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری ٹیلی تھون میں رات گئے تک تین ارب 57 کروڑ روپے جمع ہوئے۔ برطانیہ میں عمران خان کے دوست انیل مسرت نے سیلاب زدگان کیلئے 10 کروڑ کا اعلان کیا۔ ایم پی اے راجہ راشد حفیظ نے سیلاب زدگان کیلئے 15 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ ٹیلی تھون میں کاشف انصاری نے سیلاب متاثرین کیلئے 50 لاکھ، امریکہ سے شہری نے 50 لاکھ، کوئٹہ سے امجد نے 10، کراچی سے مدثر نے 20 لاکھ، کراچی سے طارق نے 25 لاکھ، لاہور سے عابد نے 15 لاکھ، امریکہ سے اوورسیز پاکستانی نے 5 کروڑ، گجرات سے شہری نے 5 کروڑ، برطانیہ سے خاتون ڈاکٹر نے 25 ہزار پاؤنڈ، دبئی سے شہری نے 5 لاکھ، لندن سے جہانزیب نے 25 ہزار پاؤنڈ، سعودی عرب سے اوورسیز پاکستانی نے دس ہزار ریال، برطانیہ سے رفعت فضل نے ایک لاکھ پاؤنڈ، اسلام آباد سے شہری نے تین کروڑ، سرگودھا سے شہری نے 50 لاکھ، ہالینڈ سے پاکستانی نے 20 لاکھ، کوئٹہ سے نعمت اللہ نیازی نے 50 لاکھ، کوئٹہ سے ہی شہری نے دس لاکھ روپے، گجرات سے چودھری مدثر نے ایک لاکھ ڈالر، برطانیہ سے شہری نے ایک لاکھ پاؤنڈ، امریکہ سے ڈاکٹر عمران نے 25 لاکھ، برطانیہ سے شہری نے ڈیڑھ کروڑ روپے، اسلام آباد سے شہری نے دس لاکھ روپے، جنوبی افریقہ سے شہری نے 21 ہزار ڈالر، جنوبی افریقہ سے شہری نے ڈیڑھ کروڑ، امریکہ سے شہری سے دو کروڑ، اومان سے پاکستانی شہری نے ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں