ملکہ سیاست سے بالاتر‘ پاکستان کے ساتھ بہت لگاؤ تھا: برطانوی ہائی کمشنر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ آنجہانی ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم سیاست سے بالاتر تھیں، وہ بین الاقوامی تعلقات پر رائے نہیں دیا کرتی تھیں لیکن وہ پاکستان کے ساتھ بہت لگاؤ رکھتی تھیں۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آج ملکہ برطانیہ کی تدفین برطانیہ کی حالیہ تاریخ کا شاید یہ سب سے بڑا موقع ہو گا۔  ملکہ نے کبھی انٹرویو نہیں دیا‘ آج برطانوی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا۔ ہم ملکہ کی وفات کا صدمہ اور آپ سیلاب کی تباہی کا صدمہ جھیل رہے ہیں۔ ملکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی تھیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ہم ملکہ کی وفات کا صدمہ اور آپ سیلاب کی تباہی کا صدمہ جھیل رہے ہیں۔ ملکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...