اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف کے نمائندہ نے اپنے بیان میں کہا ہے ادارہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر غمزدہ ہے۔ تمام ہمدردیاں سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں۔ عالمی برادری کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے۔ موجودہ پروگرام کے تحت ریلیف و بحالی اقدامات میں تعاون کیا جائے گا۔ پائیدار پالیسیوں اور معاشی استحکام کے ساتھ سیلاب متاثرین کی مدد کریں گے۔ عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔
پاکستان میں سیلاب پر غمزدہ ، عالمی برادری کیساتھ ملکر مدد کرینگے ، آئی ایم ایف
Sep 19, 2022