اسلام آباد(آئی این پی )3,770 کنال اراضی پر واقع کاٹلنگ اکنامک زون معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔زراعت، باغبانی، مینوفیکچرنگ، سگریٹ، ٹیکسٹائل، مشروبات، سیرامکس، خوردنی تیل ،گھی، صابن اورشیمپو کی صنعتیںقائم ہونگی، خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی سی پیک کے ارد گرد 17 اقتصادی زونزبنائے گی۔رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں واقع کاٹلنگ اکنامک زون معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کو کم کرنے میں مدد کرے گا۔ان خیالاتا کا اظہارخیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار محمد قریشی نے کیا۔
کاٹلنگ اکنامک زون معاشی سرگرمیوں کو فروغ ، روزگار کا اضافہ اور غربت کو کم کرے گا:محمد قریشی
Sep 19, 2022