باسمتی چاولوں کی برآمدات  میں 30 فیصد اضافہ

اسلام آباد(اے پی پی)باسمتی چاولوں کی برآمدات میں اگست کے دوران 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 9.17 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ اگست 2021 باسمتی چاولوں کی برآمدات کا حجم 7.06 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح اگست 2021 کے مقابلہ میں اگست 2022 کے دوران باسمتی چاولوں کی قومی برآمدات میں 2.11 ارب روپے یعنی 29.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن