لاہور (نیٹ نیوز) بھارت کے شہر چندی گڑھی میں یونیورسٹی کی طالبات کی نازیبا ویڈیوز وائرل ہونے پر 8 لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی۔ نجی یونیورسٹی میں ساتھی طالبہ کی جانب سے مختلف اوقات میں 60 سے زائد طالبات کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بوائے فرینڈ کو بھیجنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ طالبات نے ویڈٰیو بنانے والی کو رنگے ہاتھوں پکڑا، جس نے اعتراف کر لیا اور 8 لڑکیوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ یونیورسٹی کیمپس میں طلبہ نے شدید احتجاج کیا اور اتنظامیہ کے خلاف دھرنا بھی دیا اور الزام لگایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ معاملے کو دبا رہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا اور پولیس نے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔ دوسری جانب پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے لڑکیوں کی مبینہ خودکشی کو افواہ قرار دیا۔