خیرپور ناتھن: سیلاب میں گھر کی حفاظت کیلئے رکے 6 افراد کی نعشیں برآمد


دادو (نوائے وقت رپورٹ) خیرپور ناتھن پولیس نے بتایا ہے کہ پانی اترنے کے بعد بعض گھروں سے 3 روز کے دوران 6 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ گزشتہ روز صبح شہباز کالونی کے ایک گھر سے شہری ڈھولن چانڈیو کی نعش ملی۔ مرنے والے تمام شہری سیلاب میں اپنے گھروں اور سامان کی حفاظت کیلئے رکے ہوئے تھے۔ سیلاب متاثرین نے 8 سالہ بچے کی موت پر مٹیاری میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔ ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ بچے کو تیز بخار ہونے کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ علاج نہ ہونے پر دم توڑ گیا۔ ڈاکٹروں نے علاج کیا نہ محکمہ صحت نے علاج کیلئے سہولتیں دیں۔ ڈیوٹی ڈاکٹر نے کہا ہے کہ بچہ ہسپتال لانے سے قبل ہی دم توڑ گیا تھا۔ بچے کو یہاں لانے سے پہلے ورثاء پرائیویٹ ہسپتال لے گئے تھے۔ ہماری کوئی غفلت نہیں۔

ای پیپر دی نیشن