تائیوان میں 6.5  شدت کا  زلزلہ  50 آفٹر شاکس ریکارڈ

Sep 19, 2022


تائپے (اے پی پی)تائیوان میں 6.5  درجے شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد 50آفٹر شاکس آئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے تائیوان کی محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ رات10بجکر 35منٹ پر 6.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد اتوار کی صبح تک 50آفٹر شاکس آئے۔ انہوں نے بتایا کہ6.5  شدت کا یہ زلزلہ گزشتہ 49  سالوں میں آنے والاشدید ترین زلزلہ ہے،اس  کا مرکز 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تائیوان کے شمال اور مشرقی علاقے میں تھا۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
تائیوان زلزلہ

مزیدخبریں