لاہور(سپورٹس رپورٹر)انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ میں جگہ بنانے والے آل رائونڈر عامر جمال نے کہا ہے کہ ٹیم کے تمام سینئر کھلاڑیوں نے اچھا برتاؤ کیا، کسی سینئر نے ایسا برتاؤ نہیں کیا کہ ہم نئے کھلاڑی ہیں۔ٹیم میں نام آیا تو میں سو رہا تھا، دوستوں نے فون کر کے بتایا تمھارا نام پاکستان ٹیم میں آگیا ہے۔پہلے دن ہی دو کلو میٹر بھاگنا پڑ گیا، ہر کھلاڑی کا خواب ملک کی نمائندگی کرنا ہوتا ہے، جن کھلاڑیوں کے میچ دیکھتے تھے آج ان ہی کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کر رہے ہیں۔پاکستان ٹیم کا ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا احساس ہی الگ ہوتا ہے۔