جدہ (نیٹ نیوز) سعودی شخص نے امن اور سکون کی تلاش کیلئے 43 سال کی عمر میں 53 شادیاں کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ 43 سالہ ابو عبداللہ نے کئی شادیوں کی وجہ سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بتایا کثیر شادیوں کی وجہ ایک ایسی عورت کی تلاش تھی جو انہیں خوش رکھ سکے۔ انٹرویومیں عبداللہ نے بتایا کہ انہوں نے تمام بیویوں کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کی اور ان کی پہلی شادی 20 سال کی عمر میں 6 سال بڑی خاتون سے ہوئی تھی۔ سعودی شخص کے مطابق دوسری شادی کے بعد بیویوں کے درمیان مسائل اور کشیدگی کے باعث پھر سے شادیوں کا سوچا اور اس طرح انہوں نے 43 سال میں 53 شادیاں کیں۔
سعودی شخص نے امن و سکون کی تلاش میں 53 شادیاں کر لیں
Sep 19, 2022