بیجنگ (اے پی پی)چین کے شمالی صوبہ ہیبی میں لوہے کی کان میں سیلابی پانی بھر جانے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ چینی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ چین کے شمالی صوبہ ہیبی کے شہر تانگشان میں شدید بارشوں کے باعث لوہے کی کان میں سیلابی پانی بھرجانے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور ایک لاپتہ ہوگیا۔ ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں کو کان سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دی ہیں جبکہ ایک شخص تاحال لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
چین میں لوہے کی کان میں سیلابی پانی بھر جانے سے14 افراد ہلاک، ایک لاپتہ
Sep 19, 2022