عمران آئین و قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں: عمر چیمہ

Sep 19, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان 21 ستمبر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قیام کا مقصد آئین و قانون کی بالادستی، طاقتور اور کمزور کے لیے ایک قانون کا نفاذ تھا۔ اس عزم کی تکمیل کے لیے 2007ء میں عمران خان نے وکلاء برادری کے ساتھ ملکر عدلیہ آزادی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک کا قانون پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں "میثاقِ این آر او" پر متفقہ بیعت کر چکیں۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج سیسلین مافیا عدلیہ کے ججز کے تعیناتی و ترقی کے راستے میں روڑے اٹکا رہا ہے۔

مزیدخبریں