پاکستان میں غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں:امریکی قونصل جنرل


ملتان‘وہاڑی(جنرل رپورٹر‘نامہ نگار)امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے جب بھی پاکستان کو کسی مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔امریکہ سب سے پہلے مدد کو آیا۔جس کا واضح ثبوت موجودہ سیلاب ہے کہ امریکی حکومت پہلے دن سے اس آفت کا مقابلہ کرنے کے لیے حکومت پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ امریکی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے شاندار مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک سرمایہ کاری کو مزید وسعت دیں تو اس کے نتائج دونوں ممالک کیلئے بہت بہتر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار امریکن قونصل جنرل ولیم کے میکا نیول نے صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی کی جانب سے ان کے اعزاز میں دئیے عشائیہ میں کیا۔ ولیم کے میکانیول نے خطاب میں کہا ہم پاکستان میں تعلیم وصحت میں بہتری، انرجی کے بحران اور غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ ایک عرصے سے پاکستان  میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔جس کے ثمرات اب دیکھنے کو مل رہے ہیں۔انہوں نے کہا ملتانی اپنے آموں کی طرح میٹھے ہیں۔دریں اثنا امریکہ قونصل جنرل ولیم کے مکانیول اور مس کیتھلین گبیلیسکو نے وہاڑی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ملاقات کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...