ریلوے 20  بڑے سٹیشنوں پر  اعلی معیار کے بیت الخلا قائم کریگا


اسلام آباد(نمائندہ  نوائے وقت)وزارت ریلوے کے زرائع کے مطابق پاکستان ریلوے بڑے شہروں کے 20ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کو ہر ممکن بہترین سہولیا ت کی فراہمی کے پیش نظر نجی شعبہ کے تعاون سے اعلی معیار کے بیت الخلا قائم کرے گا۔ بڑے سٹیشنوں میں لاہور، فیصل آباد، کراچی، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت کے ریلوے سٹیشنوں کو پہلے مرحلے میں نئی بیت الخلا بنائے جائیں گے ام سٹیشنوں ماڈل سٹیشن بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے ملک بھر کے پانچ بڑے ریلوے اسٹیشنوں کو بھی جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ اس طرح کے اقدامات سے محکمہ کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشنوں کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد انہیں کاروباری سرگرمیوں کے لیے تجارتی  ریلوے اسٹیشنوں کی  جدید خطوط پر اپ گریڈ کیاکرنے سے ریلوے کی کارکردگی کو بہت ہوگی جبکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیںگی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ریلوے کے انفراسٹرکچر کو دستیاب وسائل کے مطابق برقرار رکھا جا رہا ہے بلوچستان میں ریلوے ٹریک سبی۔کوئٹہ۔چمن، ۔تفتان اور سبی۔ہرنائی اور جیکب آباد۔سبی سیکشن کے کچھ حصے پر مشتمل ہے۔ وہاں بھی سیاحت کے فروغ کے لیے ریلو سروس کو اپ گریڈ کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن