نرخوں میں اضافہ یوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائے گا‘ ترجمان‘ انوکھی منطق


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلٹی سٹورز کے ترجمان نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کو اشیاء کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کا جواز قرار دے دیا۔ یوٹیلٹی سٹورز پر موجود اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اچانک ہوشربا اضافہ کر دیا گیا، جس پر ترجمان یوٹیلٹی سٹورز نے انوکھی منطق پیش کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر دستیاب اشیاء کی کوالٹی سب سے اعلی اور قیمتیں سب سے کم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز پر ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی بہتری کیلئے اور برانڈڈ اشیاء  کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کچھ برانڈڈ اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے متعلق انہوں نے بتایا کہ ان اشیاء کی قیمتیں پچھلے سات ماہ سے مستحکم رکھی گئی تھی اور اب بھی یوٹیلٹی سٹورز پر ان اشیاء کی نئی قیمتیں پرنٹڈ ریٹیل مارکیٹ پرائس سے کم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...