جعلی مولوی کے ہوتے کسی فتنے کی ضرورت نہیں ،علی امین کی فضل الرحمن پر تنقید  


 اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماسابق وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی مولوی کے ہوتے ہوئے ملک کو کسی اور فتنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے بیان میں سابق وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان جو عزائم لے کر سازش کا آلہ کار بنا وہ کبھی پورے ہوئے نہ ہوں گے۔ انہوںنے کہاکہ مسلسل رسوائی سے دین فروش مولوی کا ذہنی توازن خراب ہو چکا ہے،سازشی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،ملک دلدل میں دھنس رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان کی بے معنی گفتگو سے نہ عوام کو کوئی سروکار ہے نہ ہی کسی سیاسی لیڈر کو،تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان میں معاشی استحکام کو یقینی بنایا تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب سے چوروں کی حکومت مسلط ہوئی پاکستان میں ایک دن بھی سکون کا نہیں گزرا،دین کے نام پر گمراہ کرنے والا مولوی، ڈیزل کے پرمٹ پر بکنے والا ملک کے فیصلے نہیں کرسکتا۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ فسادی مولوی سے اس کی کرپشن کا حساب مانگا جائے تو اداروں کو دھمکیاں دیتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ فضل الرحمان لیبیا سمیت دیگر جگہوں سے آنے والی فنڈنگ کا قوم کوحساب دے،قوم پر اس گھٹیا ٹولے کی اصلیت اشکار ہو چکی،اب چنگھاڑنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عوام اور عمران خان مل کر اس مسترد شدہ ٹولے کا جلد احتساب کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...