فضل الرحمن نے منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے: فیاض چوہان

Sep 19, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن  سب سے بڑے منافق سیاستدان ہیں۔ مولانا فضل الرحمن  نے مذہب کے نام پر منافقت میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ اسلام اور شریعت کو اپنی پیٹ پوجا‘ ذات اور خاندان کیلئے استعمال کرنے میں بڑے ماہر ہیں۔ انہوں نے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ مذہب کا سہارا لیا۔  انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن نے پچھلے 75 سال سے اسلام اور دین کو بیچ کر اربوں روپے کی کرپشن کی۔ وہ پاکستان کے دینی حلقوں کے ماتھے پر کلنک کا  ٹیکا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ چلتی حکومت کو گرانے کیلئے آلہ کار بنے۔ عوام اگر آج مہنگائی‘ بیروزگاری اور کرپشن جیسے مسائل کا شکار ہے تو اس میں مولانا فضل الرحمن کا پورا پورا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے ملک کو معاشی طورپر مستحکم کیا۔

مزیدخبریں