نجی کمپنی کا رائیڈر ہی ڈاکو نکلا، 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی ،چچا،بھتیجا گرفتار

Sep 19, 2022


 لاہور(نامہ نگار)نولکھا پولیس نے 15 لاکھ روپے کی ڈکیتی کرنے والے چچا،بھتیجے کو گرفتارکرلیا ہے۔ نجی کمپنی کا رائیڈر ہی ڈاکو نکلا۔ملزم کامران نے اپنے بھتیجے عدنان خالدکے ساتھ مل کر ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔وقوعہ کے مطابق ملزم کامران بنک سے 15 لاکھ روپے نکلا اور دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پراس سے رقم لوٹ لی تھی۔پولیس نے تفتیش کی تو تھانہ میں آئے ملزم کامران کے بھائی نے واردات میں استعمال ہونے والے جوتے پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے ویڈیو میں منہ چھپائے ملزمان کو جوتے کی شناخت پر گرفتار کر لیا۔ ملزم کامران نے دوران تفتیش سچ اگل دیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 15 لاکھ روپے نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔

مزیدخبریں