جنڈ ( نامہ نگار) صحافت کا راستہ کوئی آسان نہیںپسے ہوؤں کی حمایت اور ہرجابرکے خلاف قلمی جہاد کرنا مجاہدوں کا کام ہے جو انشاء اللہ ہم نیشنل پریس کلب جنڈ کے تمام صحافی برادری حق وصداقت کا پرچار کرتے ہوئے ہر جابر وظالم کو اس کے ظلموں سے روکنے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار صدر مرکزی نیشنل پریس کلب جنڈ بزرگ صحافی پیر محمد حفیظ شاہ نقشبندی نے چیئرمین محمد نسیم گل خٹک کی زیر نگرانی سیکرٹری جنرل محمد شہزاد قمر شاکرکے زیر انتظام و انصرام دفتر مرکزی نیشنل پریس کلب حاجی بازار جنڈ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعد ازاں چیئرمین محمد نسیم گل خٹک اور سیکرٹری جنرل محمد شہزاد قمر شاکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ایک مقدس شعبہ ہے جس کا مقصد علاقہ عوام اور ملک وقوم کو تعمیروترقی کی راہوں پر چلانا ہے صحافت وہ علم ہے جو انسانوں کو انکے درپیش مسائل ومشکلات سے نجات کا راستہ دکھاتا ہے اس موقع پر بزرگ صحافی بابو جی محمد عبدالقدیر نقشبندی محمد عثمان ملِک قاضی محمدفخر عالم جلالی جاوید اقبال زاھد محمد ناصر اقبال نقشبندی خالد محمود لودھی رفیع الزمان سفری قاضی عتیق الرحمن ساجد علی خان ملِک نزاکت علی خان محمد زبیر خان زبیری بسالوی محمد عبداللہ شاہ گیلانی مخدوم صادق محمود قریشی ملِک عزیز الرحمن محمد خالد عمران ملِک غضنفر عباس محمد صغیر احمد ناصر حافظ فیصل ریاض لالہ علی محمد علوی نقشبندی ملِک ندیم خان ودیگر صحافیوں نے شرکت کی ہے ۔