سنجوال کینٹ (نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام راولپنڈی میں ہونے والی ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی کیلئے جے یو آئی ضلع اٹک متحرک عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماؤں کا دورہ اٹک اس حوالے سے ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی کے مدرسہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علما اسلام حسن ابدال کے زیر اہتمام جامعہ اشاعت الاسلام موہڑہ چوک حسن ابدال میں 24 ستمبر لیاقت باغ ختم نبوت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں علما کنونشن منعقد ہوا، عالمی مجلس کے مرکزی مبلغ مولانا اسماعیل شجاع آبادی بھی اس موقع پر تشریف لائے، لیاقت باغ کانفرنس میں حسن ابدال سے بھرپور شرکت کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی، اور مولانا اسماعیل شجاع آبادی، اور حضرت مولانا پیر احسان الحق الحسینی کے پر مغز خطاب بھی ہوئے شرکا ء کیلئے بہترین کھانے کاانتظام امیر کی طرف سے کیا گیا تھا جبکہ دوسرا پروگرام مدرسہ خاتم النبیین مدنی مسجدا مین آباد جنڈ میں منعقد ہوا جس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی مبلغ حضرت مولانا عزیز الرحمن ثانی امیر ضلع عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مولانا قاضی ابرہیم ثاقب الحسینی اورپنڈی ڈویڑن کے مبلغ مولانا طارق معاویہ تشریف لائے قاضی ثاقب الحسینی نے بیان کیا جبکہ مولانا عزیز الرحمان ثانی نے بڑے آسان فہم اندازمیں عقیدہ ختم نبوت واضح کیا اور ملک پاکستان کے آئین کی وضاحت کرتے ہوئے 24 ستمبر کانفرنس کے حوالے سے بھرپوردعوت دی اور شرکت کا وعدہ لیا۔
ختم نبوت کانفرنس کی کامیابی ،جے یو آئی کے مرکزی رہنماؤ ںکا دورہ اٹک
Sep 19, 2022