جنڈ ( نامہ نگار) چہلم حضرت سیدنا امام حسین معہ دیگر شہدائے کربلا امسال امام بارگاہ جاگیر علی اکبر محلہ جبہ ملکاں جنڈ میں انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا امسال ایک پرامن جلوس سابق مقام مرکزی امام بارگاہ قصر عباس محلہ حسین آباد جنڈ سے مقامی علمائے کرام اور مذہبی رہنماؤں و سرکردہ قائدین کی قیادت میں ایک جلوس علم پاک کیساتھ نکالا گیا جو محلہ برف خانہ جنڈ پہنچا اور وہاں پر خمینی چوک سے ایک جلوس کی شکل میں آنیوالے غلامان آل بیت بھی اس جلوس میں شامل ہوگئے جو جنڈ کی مین سڑک سے ہوکر سی پیک انٹر چینج کے قریب سی پیک پر پہنچ کر وہاں سے ہوتے ہوئے نو تعمیر کردہ اور توسیع کیئے جانیوالے امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ؑپہنچا جہاں پر مقامی علمائے کرام علامہ محمد سعید حیدر شاہ ہمدانی علامہ سید رضی عباس شاہ و دیگر ذاکرین وعلماء کرام نے حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام ودیگر شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کے عظیم تر مقاصد سے اور انکے انمول و مشعل راہ بے مثال فرمودات بیان کئے اور ان پر عمل کرنے کی سختی سے تلقین فرمائی قبل ازیں باجماعت نماز ادا کی گئی اختتامی دعا کے بعد تمام شرکاء میں وسیع لنگر حسینی پیش کیا گیا۔