جموں کشمیر پیپلز پارٹی راولاکوٹ سٹی کنونشن کل ہوگا


راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) جموں کشمیر پیپلز پارٹی راولاکوٹ سٹی کنونشن کیلئے دو پینل نے ایکشن میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیئے، الیکشن کمشنر کے اعلامیہ کے مطابق ایک پینل میں صدر کیلئے سردار خالد محمود، جنرل سیکرٹری ارشد خان جبکہ آرگنائزر کیلئے سردار فاروق حیات شامل ہیں، دوسرے’’خالد ابراہیم لورز‘‘پینل کی طرف سے سردار عرفان رفیق صدر، سردار صغیر خان عرف ماموں جنرل سیکرٹری، آرگنائزر کیلئے سردار الطاف خان شامل ہیں الیکشن کمیشن نے تمام امیدواروں کی منظوری دیتے ہوئے حتمی فہرست جاری کر دی،جموں کشمیر پیپلز پارٹی راولاکوٹ سٹی کنونشن کل بروز منگل بوقت دس بجے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گا ۔

ای پیپر دی نیشن