دریائے  ستلج میں متوقع سیلاب کے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے : ارشد ملک 


 وہاڑی(نامہ نگار)چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک نے کہا ہے کہ ضلع وہاڑی دریائے ستلج میں متوقع سیلاب کے پیش نظر تمام حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جس کے تحت تینوں تحصیلوں بوریوالہ میلسی اور وہاڑی کے فلڈڈ علاقہ جات میں متوقع متاثرین اور بیماریوں کے حوالے سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار سیلابی علاقہ جات کے دورہ کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سٹاف کو ہدایات جا ری  کر دی ہیں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن