خانیوال (نمائندہ خصوصی)لیبر روم اور گائنی وارڈ انتظامیہ کی من مانیاں‘ مریض خوار انتظامیہ خاموش تماشائی۔تفصیل کے مطابق شہریوں محمد ارسلان،محمد عثمان ودیگر مریضوں کے لواحقین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حاملہ بیوی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال لئے گئے جسے چیک کرنے کی بجائے ٹرخانے لگے گائنی وارڈ میں مریضوں کے ساتھ ناروا سلوک اختیارکیا جاتا ہے اور مریضوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا جاتا ہے لواحقین نے کہاکہ ہم اپنے مریضوں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کرنے پر مجبور ہیں مگر گائنی وارڈ سٹاف کی من مانیاں روزانہ کی بنیاد پر ہورہی ہیں ڈپٹی کمشنر گائنی وارڈ کے سٹاف کو فوری طورپر تبدیل کریں۔
خا نیوال : ڈسٹرکٹ ہسپتال لیبرروم عملہ کی من ما نیاں ، مریض خوار
Sep 19, 2022