نکلسن روڈ نوابزادہ نصراللہ کے نام سے منسوب‘ مظفر گڑھ میں خوشی کی لہر


شاہجمال (نامہ نگار) کلسن روڈ کو نوابزادہ نصراللہ خان کے نام سے منسوب کرنا حکومت کا انکی سیاسی خدمات کا اعتراف مظفرگڑھ میں خوشی کی لہر۔لاہور کینکلسن روڈ کو بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کے نام سے منسوب کر کے  سرکاری سطح پر ان کی سیاسی خدمات کا نہ صرف اعتراف ہے بلکہ اس خبر سے ضلع بھر کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور ضلع بھر میں جشن کا سماں ہے اس حوالہ سے صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان جوکہ نوابزادہ نصراللہ کے بیٹے ہیں کی رہائشگاہ پر وفود کی آمد اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن