خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی حلقہ 145 کے سابق ٹکٹ ہولڈر کرنل عابد محمود کھگہ نے کہا کہ بجلی کے بلوں نے پورے ملک وقوم کو نڈھال کردیا ہے اس وقت جہاں اور آفات ہیں وہاں بجلی بھی عوام کے لئے آفت بن چکی ہے بجلی کے بلوں نے ہر گھر اور ہر شہری کا دیوالیہ کر دیا ہے اور لوگ ذہنی مریض بن کر رہ گئے ہیں عوام کی ہمت و قوت جواب دے چکی ہیکسی وقت بھی یہ لاوا پھٹ سکتا ہے۔