لودھراں (خبر نگار نمائندہ نوائے)حلقہ ارباب ذوق اور مبشر وسیم لودھی لایبریری تحقیقی ادارے ھیں جہاں سے ادبی پیاس بجھائی جاسکتی ھے ان خیالات کا اظہار تعلیم تدریس اور تحقیق کے میدان میں لندن فلپاین میکڈونیااوربھارت جیسے ممالک کے معروف اداروں سے مختلف ایوارڈ اور سعودی عرب کے بین الاقوامی ادارہ گلوبل ٹرینراکیڈمی سعودی عربیہ سے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ حاصل کرنے والے لودھراں پبلک سکول کے سابق ٹیچر بھاولپور کے شہری اور نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین نے حلقہ ارباب ذوق لودھراں کے اجلاس سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، مصنف پروفیسر قدرت اللہ شہزاد نے اپنے صدارتی کلمات اداکرتے ھوے کہا کہ حلقہ ارباب ذوق اور مبشر وسیم لودھی لایبریری میں موجود کتب ورسائل اور کتابچوں کی مدد سے طلباوطالبات اپنی تحقیق مکمل کررہے ہیں، حلقہ ارباب ذوق مبشر وسیم لودھی لایبریری اور اردومرکز لودھراں کے سیکرٹری مبشر وسیم لودھی نے کہاکہ میری ذاتی لائبریری شاعروں ادیبوں دانشوروں اور تحقیق کرنے والے طلبا و طالبات کیلے وقف ہے بعدازں پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین اور پروفیسر قدرت اللہ شہزاد نے مبشر وسیم لودھی لایبریری کادورہ کیا ، اس موقع پر مبشر وسیم لودھی نے پروفیسر ڈاکٹر محمد یسین کو اپنی کتاب’’میرے شہر کے لوگ‘‘پیش کی۔