روہیلانوالی(خبرنگار) ایس ایچ او روہیلانوالی کی مبینہ سرپرستی شہر اور گردونواح میں جرائم پیشہ افراد اور اشتہاریوں نے ڈیرے ڈال لئے ہیں ‘ نوجوانوں کو چرس،شراب فروخت کر رہے ہیں‘ نوجوان نسل برباد ہو رہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے منشیات فروشوں کی سرپرستی مبینہ طور پر تھانہ روہیلانوالی پولیس کر رہی ہے اور ان سے منتھلیاں طے کر رکھی ہیں‘ شہریوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
روہیلانوالی اور گردونواح میں منشیات فروشی عروج پر نوجوان نسل برباد
Sep 19, 2022