جلہ جیم ( نامہ نگار) جلہ جیم بستی نورن شہید نزد مسجد امیر حمزہ کے نزدیک میں بجلی کا پول نہ ہونے کیوجہ سے عملہ میپکونے بھاری رقم لیکر مکینوں کے بجلی میٹر بوگس طریقے سے نہر کی دوسری سائیڈ پر لگے کھمبے پر میٹر نصب کرکے تقریبا سو میٹر سے زائدکے فاصلے پر نہر کے بیچ میں چلتے پانی کے اندر سے تاریں گزار کر دوسری سائیڈ پر بجلی کے میٹر نصب کروا کر بجلی چالو کروا دی نہر کے اندر چلتے پانی کے اندر سے گزرنے والی بجلی کی تاروں میں کرنٹ آنے سے جہاں پر جانوروں۔اور انسانوں کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیںشہریوں نے چیف میپکو ملتان۔ SE میپکو ضلع وہاڑی۔ایکسین میپکو میلسی سے فوری نوٹس لینے واپڈا عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
نہر کے پانی سے گزرتے بجلی تار‘میپکو بڑے حادثے کا منتظر
Sep 19, 2022