ملتان ( نیوز رپورٹر) تحفظ عزاداری کونسل امام حسینؓ پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، ڈویژنل صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے کہا ہے کہ ملت اسلامیہ صیہونی قوتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے حسینیت کا کردار ادا کرے اہل بیت، صحابہ کی عزت وعظمت ہمارے ایمان کا حصہ ہیں جن پر ہماری جانیں بھی قربان ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید حسن عباس رضوی کے زیراہتمام امام بارگاہ بابا تلوار شاہ سے شہدائے کربلا کے یوم چہلم کے سلسلے میں شبیہ علم و ذوالجناح کے ماتمی جلوس کی برآمدگی سے قبل عزاداروں سے خطاب کے دوران کیا جس میں درگاہ حضرت شاہ شمس تبریز سبزواری کے سجادہ نشین مخدوم سید علی مہدی شمسی نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی، امن و امان کے قیام کے سلسلے میں خصوصی طور پر دعا کرائی جس میں ناصر حسین، سکندرحسین، فیاض خان، محمد فہیم، ظہور حسین، منیر حسین، سید عمران مشہدی، عجب علی،کامران شمسی،حکیم محمد عمران ودیگر نے شرکت کی جبکہ ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا رات دس بجے سے قبل دربار حضرت شاہ شمس پر اختتام پذیر ہوا ماتمی جلوس کے موقع پر مقامی تھانہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فو ل پروف انتظامات کئے گئے۔