راجہ رام و مٹوٹلی میں لوشیڈنگ ‘ مچھروں کی یلغار‘ شہری سراپا احتجاج 

Sep 19, 2022

ظریف شہید‘کوٹ ادو (خبر نگار)راجہ رام مٹوٹلی ونواح میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا۔ زھریلے مچھروں نے کاٹ کھایا شہری سراپا احتجاج   ظریف شہید راجہ رام مٹوٹلی کلچ پور  ودیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ شدت اختیار کرگیا جس کی وجہ سے کاروباری نظام مفلوج ہو کر رہ گیا لوڈ شیڈنگ کیوجہ سے رات بھر شہریوں آور ملحقہ علاقوں کے بزرگوں آور بچوں کو زہریلے مچھروں نے کاٹ کھایا    جو کہ گرمی وحبس میں تڑپتے رہے۔ شہریوں نے نوائے وقت کے توسط سے راجہ رام مٹوٹلی کلچ پور ودیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی  غیر اعلانیہ بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوٹ ادو شہر میں ہفتہ کے روز طوفانی آندھی اور بارش کے باعث گرڈ اسٹیشن کے تمام فیڈر ٹرپ کرنے سے کوٹ ادو شہر اور مضافات میں بلیک ڈاؤن ھونے سے بجلی کی سپلائی مکمل طور پر معطل ھو گئی تھی جس پر شہریوں نے احتجاج کیا۔ میاں احسن علی قریشی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین سے مذاکرات کئے ایس ڈی واپڈا سے بات کی ایس ڈی او واپڈا نے کہا کہ مرحلہ وار بجلی کی بحالی کی جارہی ھے ضیاء  کالونی میں کل تک بجلی کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

مزیدخبریں