شرقپور شریف ( نامہ نگار)اولیاء کرام کی تعلیمات سے پوری دنیا میں اسلام پھیلا ۔ برصغیر کے اولیاہ کرام میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری منفرد مقام رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہارآستانہ عالیہ شرقپور کے سجادہ نشین میاں ولید احمد جوادنقشبندی مجددی نے عرس مبارک کے موقع پر کیا انہوں نے کہا حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرکے پاکستان کو امن وآشتی کا مرکز بنا سکتے ہیں اولیائے کرام نے ہمیشہ پیار و محبت کا درس دیا ہے داتا گنج بخش علی ہجویری کا مزار کروڑوں مسلمانوں کے لئے مرجع خلائق ہے۔ہر سال لاکھوں زائرین عرس مبارک پر ظاہری اور باطنی فیوض و برکات حاصل کرتے ہیں حضرت داتا گنج بخش ہجویری رحم? اللہ تعالی علیہ کے مزار مبارک پراس وقت کے اولیاء کرام خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمتہ اللہ علیہ حضرت مجدد الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ بابا فریدالدین گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ اور اعلی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ بھی حاضری دیتے رہے ہیں اور فیوض و برکات حاصل کرتے رہے ہیں داتا گنج بخش کی درگاہ نہ صرف عامتہ الناس بلکہ اولیائے کرام نے بھی حاضر ہو کر فیض پایا عرس مبارک کی تقریبات میں کچھ شرپسند عناصر نے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی مسجد اور مزار کی بے حرمتی کی ہم ان کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں ان کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔