کراچی(این این آئی) چیئرمین پاک مسلم الائنس بچو عبد القادر دیوان نے کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی اضطراب کا احساس کرتے ہوئے فوری ریلیف کا اعلان کریں ، چیئرمین پاک مسلم الائنس بچو عبد القادر دیوان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پہلے ہی ہوشربا مہنگائی کے ہاتھوں عوام دو وقت کی روٹی کے محتاج ہوچکے ہیں اور اب بجلی کے بھاری بلوں نے انہیں مشتعل کردیاہے اور وہ احتجاج پر مجبورہورہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومت عوامی غم و غصے کے پیش نظر فوری ریلیف کا اعلان کرے بصورت دیگر حالت قابو سے باہر بھی ہوسکتے ہیں ۔انہوںنے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ پانی ،بجلی سمیت بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے عوام کے ساتھ مل کر آواز بلند کریں ۔انہوںنے سندھ حکومت سے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے اور سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کا بھی مطالبہ کیا ۔